ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تمل ناڈوکاسیاسی بحران: رجنی کانت کے سہارے جنوبی ہند میں رسائی حاصل کرسکتی ہے بی جے پی

تمل ناڈوکاسیاسی بحران: رجنی کانت کے سہارے جنوبی ہند میں رسائی حاصل کرسکتی ہے بی جے پی

Sat, 11 Feb 2017 11:37:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )تمل ناڈو میں سیاسی بحران کے درمیان ایک بڑی خبر آ رہی ہے۔ساؤتھ کے سپر اسٹار رجنی کانت سیاست کی دنیا میں قدم رکھ سکتے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو رجنی کانت خود کی سیاسی پارٹی بنا سکتے ہیں جس میں وہ بی جے پی کا ساتھ حاصل کر سکتے ہیں جوجنوبی بھارت کے اس ریاست میں اپنی رسائی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔خبروں کے مطابق 66 سالہ رجنی کانت کوآرایس ایس کے مفکر ایس گرومورتی نئی پارٹی بنانے کیلئے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ تمل ناڈو میں موجودہ سیاسی صورت حال سے رجنی کانت کافی ناخوش ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان کے سیاست میں آنے کو لے کر قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سنگھ کے مفکر ایس گرومورتی بی جے پی اور رجنی کانت کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔گرومورتی کے مطابق تامل ناڈو میں رجنی کانت کو ہر عمر کے لوگ چاہتے ہیں اور موجودہ وقت میں جس دور سے ریاست کی سیاست گزر رہی ہے، ایسے میں رجنی کانت کو سیاست میں آنے سے وہ بڑی طا قت بن کرابھریں گے۔غور طلب ہے کہ بی جے پی کی تمل ناڈومیں اثر نہ کے برابرہے۔ ایسے میں وہ ریاست میں اپنی جگہ بنانے کیلئے رجنی کانت کو سیاست سے جڑنے کے لیے منانے میں لگی ہوئی ہے۔


Share: